دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے شہبازشریف

پاکستان کوامن کا گہوارہ بنانے کیلئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، وزیراعلی پنجاب

نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، وزیر اعلی پنجاب: فوٹو: فائل

SUKKUR:
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عمرفاروق برکی ، مشیرقومی سلامتی امورناصر جنجوعہ، کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی، جنرل آفیسرکمانڈنگ 10 ڈویژن میجرجنرل سردارطارق سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔


وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، دہشت گردی اورفرقہ واریت کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

Load Next Story