شیر کا دل رکھنے والے ہی اپنی تین نسلیں احتساب کیلئے پیش کرسکتے ہیں مریم نواز

غلط کام کرنے والا کبھی احتساب کیلئے خود کو پیش نہیں کرتا،مریم نواز کا ٹوئٹ

غلط کام کرنے والا کبھی احتساب کیلئے خود کو پیش نہیں کرتا،مریم نواز کا ٹوئٹ ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی خاندان نے خود کو کبھی احتساب کیلئے پیش نہیں کیا شیر کا دل رکھنے والے ہی اپنی تین نسلیں احتساب کے لئے پیش کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی اورسیاسی خاندان نے کبھی نہ تو خود کو احتساب کے لئے پیش کیا اور نہ ہی اپنے اثاثے ظاہر کئے تاہم شریف خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے اپنے اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کیں۔




مریم نواز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شیر کا دل رکھنے والے ہی اپنی تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کرسکتے ہیں اور اگر کسی نے غلط کام کیا ہو تو وہ کبھی ایسا نہیں کرے گا۔



Load Next Story