فلم کے نئے گیت کی وڈیو جاری انوشکا شرما 2013ء کی پہلی میگا بجٹ فلم میں جلوہ گر ہونگی
۔بالی وڈ میں جو چاہا تھا وہ بھی ملا اور جس کی کبھی تمنا بھی نہ کی تھی وہ بھی ملا ہے ۔
اداکاری سے محبت اور اپنے کام سے عشق کرتی ہو، انوشکا شرما۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ISLAMABAD:
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ2013میں تین نئی فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آؤں گی ۔
انھوں نے کہا کہ 2012 کے آخر میں میری ہی فلم نے دھوم مچائی ،یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔اپنی پرفارمنس سے آنیوالے سال میں بھی شائقین کو گرویدہ بنانا چاہتی ہوں ۔انوشکا نے کہا کہ نئی فلم میں عمران خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہی ہوں ،یہ فلم 11جنوری کو سینماؤں کی زینت بنائی جائے گی ۔ یہ ایک رومانوی فلم ہے ،اس کے ہدایتکار وشال بھردواج ہیں اور میوزک بھی انھوں نے خود تیار کیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ 40کروڑ کے میگا بجٹ کی اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں،فلم ''متروکی بجلی کا منڈلا ''کے نئے گیت کی وڈیو جاری کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر انوشکا کی یہ پہلی میگا اسٹار اور میگا بجٹ فلم ہوگی ۔انوشکا نے کہا ہے کہ اداکاری سے عشق کرتی ہوں ۔ 2008میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے خواہش بھی پوری ہوگئی ۔ فلم ''جب تک ہے جان ''میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔لوگوں نے میری پرفارمنس کو پسند کیا اور آنیوالی فلموںکے لیے اپنے کام میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے محنت کرتی رہوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یش چوپڑا کی آخری فلم میں اہم کردار نبھانے پر فخر ہے ۔اور اسے اپنے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی میرے کردار کے گرد گھومتی ہے۔ نئی فلم میں آنجہانی یش چوپڑا سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
انوشکا شرما نے بتایا کہ ہر سینئر سے سیکھتی ہوں۔ مجھے سبھی نے پیار دیا ہے۔ کترینہ کیف نے بھی میرے ساتھ بہت تعاون کیا ان کی بھی ممنون ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اس لحاظ سے بھی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ جن فلموں میں کام کیا ان میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے ۔اداکاری کے فن کو سیکھنے کی لگن رہی ہے اور اپنے کام پر بہت زیادہ دھیان دیتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نامور اور سینئر ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہی ہے۔ میں اپنی ہر خواہش اور خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور اپنے کام سے عشق کرتی ہوں ۔بالی وڈ میں جو چاہا تھا وہ بھی ملا اور جس کی کبھی تمنا بھی نہ کی تھی وہ بھی ملا ہے ۔
کامیابیوں پر بہت خوش ہوں ۔فلم کی ریلیز پر مجھے سچی خوشی ملی ہے اس فلم میں آنجہانی یش چوپڑا کے خواب بھی پورے ہوئے۔ شاہ رخ خان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا ہے مجھے خود ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔ مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ میں نے بالی وڈکے بڑے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ 24سالہ اداکارہ انوشکا شرما نے کیرئیر ماڈلنگ سے شروع کیا ۔2008میں تین فلمیں سائن کیں ان میں اداکارہ کی فلم ''رب نے بنادی جوڑی''اور ''بینڈ باجہ بارات ''پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔اس کے بعد 2010میں فلم ''بدمعاش کمپنی ''کی ۔2011میں فلم''پٹیالہ ہائوس''میں پرفارم کیا ۔اسی دوران فلم ''لیڈی ورسز رکی بھل ''میں عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے۔ اور اب فلم ''جب تک ہے جان ''میں جلوہ گر ہوئی ہیں ۔
قبل ازیں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے بعد اداکار عامر خان اور اداکار عمران خان کے ساتھ کام کرنے والی دوسری اداکارہ بن گئی ہوں ۔ فلم ''رب نے بنا دی جوڑی'' سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اداکارہ نے بتایا کہ اداکار عامر خان اور ان کے بھانجے اداکار عمران خان کے ساتھ کام کرنے والی دوسری اداکارہ بن گئی ہوں ۔ اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور کو یہ اعزاز حاصل تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اداکارہ عامر خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم ''پیکے'' اور فلمساز وشال بھردواج کی فلم ''مترو کی بجلی کے منڈولا'' میں عمران خان کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یہ دونوں فلمیں آیندہ سال 2013ء میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔