2012ء کے بہترین بالی وڈ اداکاروں کے لیے کئی نام سامنے آگئے

اس بار بھی بہترین اداکار اور اداکارہ کے لیے انھی فنکاروں کے نام سامنے آرہے ہیں جو پچھلے سال بھی آمنے سامنے تھے۔


Cultural Reporter December 30, 2012
رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا نے فلم"برفی" میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ میں سال 2012ء میں بہترین اداکار اور اداکارہ کے لیے ابھی سے چہ میگوئیاںشروع ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس بار بھی بہترین اداکار اور اداکارہ کے لیے انھی فنکاروں کے نام سامنے آرہے ہیں جو پچھلے سال بھی اس کیٹگری میں آمنے سامنے تھے۔ بہترین اداکار کی کیٹگری میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان '' تلاش'' ' شاہ رخ خان ''جب تک ہے جان '' ' ہرتیک روشن ''اگنی پتھ'' ' رنبیر کپور''برفی'' ' سلمان خان ''اک تھا ٹائیگر'' اور ''اکشے کمار'' راوڈی راٹھور جب کہ اداکارہ کی کیٹگری میں کرینہ کپور '' ہیروئن'' ' پریانکا چوپڑا''برفی'' ' ودیا بالن''کہانی'' ' کترینہ کیف''جب تک ہے جان'' اور سونا کشی سنہا''راوڈی راٹھور'' کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

02

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور ''برفی'' میں گونگے 'بہرے نوجوان کی لاجواب اداکاری کرنے پر وہ عامر خان اور شاہ رخ خان کو ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہیں اور امکانات یہی نظر آرہے ہیں کہ رنبیر کپور ہی اس سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ لے جائینگے جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ''برفی'' میں معذور لڑکی اور اداکارہ کرینہ کپور ''ہیروئن''کے درمیان ٹائی پڑیگی کیونکہ دونوں اداکارائوں نے اپنے کردار بخوبی نبھاتے ہوئے سال 2012ء کی بہترین اداکارہ کے لیے فیورٹ قرار دی جارہی ہیں۔

دوسری طرف سال 2012 ء میں سب سے پاپولر اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈز ہوئے تو اس میں سلمان خان اور سونا کشی سنہا کا نام سرفہرست ہوگا 'کیونکہ سلمان خان کی سال رواں میں ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں ''اک تھا ٹائیگر'' اور ''دبنگ ٹو'' نے ریکارڈ توڑ بزنس کرنیوالی فلمیں قرار پائی ہیں۔

مقبول خبریں