حیدرآباد میں گھر سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

ابتدائی طورپر لگ رہا ہے کہ تمام افراد کو زہر دیا گیا، پولیس

ابتدائی طورپر لگ رہا ہے کہ تمام افراد کو زہر دیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
سرفراز کالونی میں گھر سے میاں بیوی اور بچوں کی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سرفراز کالونی میں واقع عمارت کی تیسری منزل سے 3 بچوں سمیت 5 لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں میاں بیوی اور 3 بچوں کی ہیں جب کہ بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بچوں سمیت میاں بیوی کو زہر دے کر مارنے کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load Next Story