فیصل آباد میں پولیس اہلکار کی شادی میں زہریلی شراب پینے والے 4 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والے چاروں افراد پولیس کانسٹیبل کے دوست اور اس کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے، پولیس
ہلاک ہونے والے چاروں افراد پولیس کانسٹیبل کے دوست اور اس کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے، پولیس ۔ فوٹو: فائل
سمندری تھانہ صدرکے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی شادی میں شریک 4 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں چک 464 میں پولیس کانسٹیبیل کی شادی میں شریک 4 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث موت کا شکار ہوگئے۔ ہلاکتوں کی خبر ملتے ہی تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دیسی آفٹرشیو میں کیمیکل ملا کر بنائی گئی قاتل شراب
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ چاروں افراد پولیس کانسٹیبل کے دوست اور اس کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے اور ایک ہی کمرے میں سوئے تھے جب کہ صبح چاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں تو انکشاف ہوا کہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد ہوچکی ہے۔