2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا منظور وسان کی نئی پیش گوئی
رواں برس بہت سے اہم فیصلے ہوں گے جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا، منظور وسان
رواں برس بہت سے اہم فیصلے ہوں گے جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا، منظور وسان فوٹو: فائل
سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2017 بہت اہم سال ہے اس میں بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی تاہم عمران خان کے لئے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا۔
کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرمنظور وسان کا کہنا تھا کہ رواں برس انتہائی اہمیت کا حامل ہے 2017 بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی، اس سال اہم فیصلے ہونے والے ہیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا تاہم یہ سال عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا
منظور وسان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں مردم شماری اور کراچی میں گجراتی زبان کے رائج پر بات ہوئی اور نصاب میں گجراتی زبان کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی، اور اگر کراچی میں گجراتی زبان کا اندارج نہ ہوا تو یہ زیادتی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 اپریل سے 15مئی تک مردم شماری ہوگی۔