’’دنگل‘‘ کی گیتا کو حقیقت میں پہچاننا بہت مشکل
دنگل میں گیتا کے بچپن کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم حقیقی زندگی میں بالکل مختلف ہیں
فلم میں دیہاتی لڑکی کا کردار بخوبی نبھانے والی کم سن اداکارہ زائرہ وسیم حقیقی زندگی میں بالکل مختلف ہیں،فوٹو:فائل
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم''دنگل''میں گیتاپھوگاٹ کی نوعمری کا کردار کرنے والی ادکارہ زائرہ وسیم حقیقی زندگی میں انتہائی خوبصورت نظر آتی ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم''دنگل'' فلم بینوں کو بھاگئی ہے اور فلم میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے علاوہ نوعمر اداکاراؤں کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ فلم میں گیتا پھوگاٹ کی نوعمری کا کردار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ''کبھی خوشی کبھی غم'' کے کرش کو پہچاننا ناممکن
نوعمر اداکارہ نے اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے اچھی خاصی تربیت لی ہے اور پہلوانی کے کئی داؤ پیچ سیکھے ہیں، یہی نہیں زائرہ وسیم کو فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی بھی دینی پڑی، اداکارہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے ہے اور اب تک متعدد ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آچکی ہیں لیکن اب فلم دنگل کے بعد عامر خان کی ایک اور فلم'' سیکریٹ سپر اسٹار'' میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:''جڑواں'' کی روپا کی شخصیت ہی بدل گئی
فلم میں دیہاتی لڑکی کا کردار بخوبی نبھانے والی زائرہ وسیم حقیقی زندگی میں بالکل مختلف ہیں اور کشمیر کے حسن کی طرح خوبصورت نظر آتی ہیں جب کہ ان کی حقیقی زندگی کی تصاویر میں ننھی گیتا کو پہچاننا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے۔