لوگ مادھوری اورکاجول کومرکزی کرداروں میں نہیں دیکھناچاہتے شاہ رخ خان
فلمسازوں کی اولین ترجیح وہی اداکارہوتے ہیں جنہیں ناظرین دیکھنا چاہیں، شاہ رخ خان
اگرمیں آج اسٹارہوں تو مادھوری، جوہی اورکاجول کے باعث ہی ہوں، شا ہ رخ خان: فوٹو: فائل
بالی ووڈ کنگ خان 51 برس کی عمر میں بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہی کام کرنے والی اداکارائیں مادھوری، جوہی چاولہ اور کاجول فلم انڈسٹری میں اہم کردار حاصل کرنے میں ناکام ہوتی نظرآتی ہیں تاہم اداکار نے یہ واضح پر طور پر بتادیا ہے کہ وہ کردار کیوں حاصل نہیں کر پارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران 90 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکاؤں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مادھوری، جوہی اور کاجول بہترین اداکارائیں ہیں، اگر میں آج اسٹار ہوں تو ان 3 اداکاراؤں کے باعث ہی ہوں جنہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ہمیں اس بات کوسوچنا چاہیئے کہ فلم نگری ایک کاروبار ہے، آپ ایک حد تک ہی سوچ سکتے ہیں کہ یہ ایک تخلیقی شعبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلمیں ایک زبردست، نا سمجھ میں آنے والا اورایک دلچسپ آرٹ ہے جہاں اب مداح نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں اورہدایت کاراس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ دیکھنے والے کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم "رئیس" کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 25 جنوری کوریلیزکی جائے گی۔