عمران خان اور طاہر القادری کاغذی شیر ہیں چوہدری احمد مختار

سیاست میں نئے چہرے متعارف نہیں ہوتے بلکہ پیپلزپارٹی کی طرح قربانیاں دینا پڑتی ہیں،احمد مختار

سیاست میں نئے چہرے متعارف نہیں ہوتے بلکہ پیپلزپارٹی کی طرح قربانیاں دینا پڑتی ہیں،احمد مختار فوٹو فائل

وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کاغذی شیر ہیں ۔


چوہدری احمد مختارنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں گجرات میں کسی کو واک اوور نہیں ملےگا،چوہدری برادران عام انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کررہے ہیں لیکن کسی کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ عالمی سطح پر حالات بہت نازک ہیں اس لئے پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیرپانی وبجلی احمد مختار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور طاہر القادری کاغذی شیر ہیں ، ایک کا حشر سب کے سامنے ہےدوسرا بھی چند دن کا مہمان ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاست میں نئے چہرے متعارف نہیں ہوتے بلکہ پیپلزپارٹی کی طرح قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
Load Next Story