پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈقائم کردیا
کاروبار کے دوران پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 ہزار 50 پوائنٹس سے بھی تجاوز کرگیا
آج 49 ہزار سو76 پوائنٹس کی سطح پر مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تھا : فوٹو؛ فائل
KARACHI:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس نے 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار 876 کی سطح پر موجود تھا، کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 50 ہزار 55 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور ایک وقت میں یہ 49 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران 410 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جس میں سے 195 کی قیمتوں میں اضافہ، 197 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 18 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔