شکست خوردہ عناصر پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں شہباز شریف
شفافیت اورخدمت کی سیاست نے ہمیشہ بہتان اورمنفی سیاست کو شکست دی ہے، شہبازشریف
بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، شہباز شریف: فوٹو: فائل
LONDON:
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باشعورعوام بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں جبکہ شکست خوردہ عناصر پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے سینیٹر عطاء الرحمن نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ساڑھے 3 برس کے دوران شفافیت اور ترقی کے نئے مینار قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، باشعورعوام بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں جبکہ کچھ شکست خوردہ عناصر پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کرپشن میں کمی موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کے لئےاٹھ رہا ہے، پاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہمیشہ بہتان اور منفی سیاست کو شکست دی اور یہ عناصر پہلے بھی ناکام رہے جبکہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔