سابق امریکی وزیرخارجہ کا خود کو مسلمان رجسٹر کروانے کا اعلان
بطور عیسائی پلی بڑھی لیکن اظہارِ یکجہتی کےلئے مسلمان رجسٹر ہونے کو تیار ہوں، میڈیلین البرائٹ
میڈلین البرائٹ اپنی سخت گیری کے باعث ’’لیڈی ہاک‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ (فوٹو: فائل)
سابق امریکی وزیرِ خارجہ میڈلین البرائٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر امریکی مسلمانوں کےلئے علیحدہ رجسٹریشن کا قانون بنایا گیا تو وہ اپنا اندراج مسلمان کی حیثیت سے کروائیں گی۔
بل کلنٹن کے دورِ صدارت میں امریکی وزیرِ خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والی میڈلین البرائٹ اپنی سخت گیری کے باعث ''لیڈی ہاک'' کے نام سے بھی مشہور تھیں لیکن نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسیوں اور متنازعہ بیانات کے بعد انہوں نے بھی امریکی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ''میری پرورش بطور کیتھولک عیسائی ہوئی ، پھر میں ایپسکوپیلیئن (امریکا میں چرچ آف انگلینڈ کی پیروکار) بنی اور بعد میں پتا چلا کہ میرا خاندان یہودی تھا۔ میں اظہارِ یکجہتی کےلئے بطور مسلمان رجسٹر ہونے کےلئے تیار ہوں۔''
اس خبر کو بھی پڑھیں : تشدد پر یقین رکھتا ہوں
میڈلین البرائٹ کی تقلید کرتے ہوئے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ مایم بیالک نے بھی احتجاجاً خود کو بطور مسلمان رجسٹر کروانے کا اعلان کیا ہے۔