میری اولین ترجیح پاکستانی فلمیں ہیں ماہرہ خان
کسی بھی فلم میں کردارسے سمجھوتہ کبھی بھی نہیں کرسکتی، ماہرہ خان
میں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا ہے، ماہرہ: فوٹو: فائل
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان محض بھارتی فلموں کی زینت نہیں بننا چاہتیں بلکہ ان کے لیے پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویوکے دوران جب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ان کی فلم "رئیس" کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح فلم رئیس پاکستان میں ریلیزنہ ہونے پرافسردہ ہیں کیونکہ میں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا ہے لیکن میری اس کامیابی کو نظربھی لگی ہے اوراسی وجہ سے ''رئیس'' پاکستان میں ریلیزنہ ہوسکی لیکن امید ہے کہ فلم کوپاکستان میں نمائش کی جلد اجازت مل جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ''رئیس'' ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی انٹرنیٹ پر لیک
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے پرماہرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں لیکن میں کردارسے سمجھوتہ کبھی بھی نہیں کرسکتی، میں ان ہی فلموں میں کام کروں گی جن کی کہانی اور کردار جاندارہوں.
اس خبرکو بھی پڑھیں: ''رئیس'' نے پہلے ہی دن بازی مارلی
واضح رہے کہ 2 روزقبل ریلیزہونے والی شا ہ رخ اورماہرہ کی فلم "رئیس" بھارت میں 46 کروڑ سے زائد کا بزنس دے چکی ہے۔