پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے وزیراعظم
دقیانوسی اورغیرسائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم نوازشریف
دقیانوسی اورغیرسائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم نوازشریف۔ فوٹو: پی ٹی وی
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے لیکن ہم تعبیردیں گے۔
وزیراعظم کا اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے تھے لیکن انہیں ہم تعبیر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا انحصار ریاضی اور سائنس کی مہارت پر ہے، ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، دقیانوسی اور غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: گالیاں دینے والے شخص کے سارے کچے چٹھے جلد قوم کے سامنے آئیں گے
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا ہوئے، عظیم مسلمان سائنسدانوں بوعلی سینا اور البیرونی جیسے ماہرین نے سائنسی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تاریخ میں بھی سیاسی اور سماجی بیداری کی مہم میں سرسید احمد خان نے انتھک محنت کی، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔