سلمان حیدر سمیت 3 لاپتہ بلاگرز اپنے گھر پہنچ گئے
سلمان حیدر اسلام آباد جب کہ عاصم سعید اور وقاص گورایہ لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلاگرز کو بحفاظت بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی تھی۔ فوٹو: فیس بک
RAWALPINDI:
چند روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 میں سے 3 بلاگرز گزشتہ رات اچانک اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل اسلام آباد اور لاہور سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 میں سے 3 بلاگرز سلمان حیدر، عاصم سعید اور وقاص گورائیہ گزشتہ رات کے کسی پہر اچانک اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ
عاصم سعید اور وقاص گورایہ 4 جنوری کولاہور سے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر 7جنوری کو اسلام آباد کے علاقے کورال سے لاپتہ ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر کے گھر والوں نے ان کی واپسی کی اطلاع دی ہے، ان کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں۔
واضح رہے بلاگرز کی گمشدگی کے خلاف کئی روز سے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا تھا جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلاگرز کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی تھی۔