پاکستان میں کرکٹ کی واپسیپی سی بی فیکا کو مدعو کرنے کا خواہاں
بورڈ حکام کا دعویٰ ہے کہ کلارک ملک کے بہتر حالات سے مطمئن ہیں اور واپس جا کر اچھی رپورٹ دیں گے۔
بورڈ حکام کا دعویٰ ہے کہ کلارک ملک کے بہتر حالات سے مطمئن ہیں اور واپس جا کر اچھی رپورٹ دیں گے ۔ فوٹو: فائل ۔ فوٹو: فائل
جائلز کلارک کے بعد پی سی بی اب پلیئرز کی عالمی تنظیم فیکاکے آفیشلز کو پاکستان بلانے کا خواہاں ہے اوراعتماد کی بحالی کیلیے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی دورہ ممکن بنانے کیلیے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ سے درخواست کر دی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :فیکا وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
بورڈ حکام کا دعویٰ ہے کہ کلارک ملک کے بہتر حالات سے مطمئن اور واپس جا کر اچھی رپورٹ دیں گے، ان کی اہلیہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کی سیر کرنے بھی گئیں۔ پی سی بی جائلز کلارک سمیت آئی سی سی آفیشلز اور دیگر بورڈ حکام کو پی ایس ایل فائنل میں مدعو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کیلیے پرامید
دوسری جانب ذرائع کے مطابق اس دورے کا ملکی کرکٹ کو خاص فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، بڑی ٹیمیں اپنے سیکیورٹی مشیروں کی رپورٹس پر ہی فیصلہ کرتی ہیں، جس دن کلارک لاہور پہنچے امریکا نے دہشت گردی کے خطرے کا الارم بجاتے ہوئے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی جس سے اچھا تاثر نہ گیا۔