رواں سال جون تک کراچی تبدیل ہوجائے گا منظور وسان

کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے، منظور وسان

ٹریفک جام کی وجہ سے شادی ہالز مالکان کو دی گئی مہلت میں اضافہ کیا گیا، منظور وسان: فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ضرور ہورہا ہے لیکن جون میں کراچی بدل جائے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ 2016 میں شادی ہال رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی ہال مالکان سے بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی لیکن کراچی پیکج پر عملدرآمد کے باعت شادی ہالز کو مزید مہلت دے دی گئی۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: 2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا

منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے لیکن رواں سال جون میں کراچی بدل جائےگا۔ پاناما کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاناما کا بم پھٹے گا، اس سال بہت سے اہم فیصلے بھی ہوں گے۔
Load Next Story