ریکس ٹلرسن نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ریکس ٹلرسن کو ٹرمپ کا قریبی ساتھی اور روس سے تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے

امریکی سینٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ٹلرسن کے حق میں 56 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔ فوٹو: فائل

ایکس موبل کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو اور روس کے قریب سمجھے جانے والے ریکس ٹلرسن نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریکس ٹلرسن نے باقاعدہ طور پر امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ریکس ٹلرسن امریکی وزیرِ خارجہ نامزد


ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ریکس ٹلرسن کو عہدے کے لئے نامزد کئے جانے کے بعد امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی جس میں ٹلرسن کی حمایت میں 56 اور مخالفت میں 43 ووٹرز پڑے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ کے آتے ہی وزارت خارجہ کے افسران عہدوں سے دستبردار

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن ایکس موبل کے سی ای او تھے اور انہیں روس کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر سخت اسکروٹنی کے عمل سے بھی گزرنا پڑا تھا لیکن انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Load Next Story