بھارت سی پیک منصوبے کی کامیابی سےخوفزدہ ہے سوئیڈش تھنک ٹینک

سی پیک منصوبے سے چین کو بحیرہ ہند اور بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی، بھارت کا خدشہ

چین گوادر پورٹ کے ذریعے بھارت کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گا، رپورٹ : فوٹو : فائل

سوئیڈن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے روشن امکانات پرفکرمند اور خوفزدہ ہے۔

سوئیڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں شروع کئے گئے سی پیک منصوبے پر تشویش کا اظہار کیوں کررہا ہے اور اس منصوبے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ خوفزدہ کیوں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برطانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننے کے لیے تیار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے مطابق سی پیک سے ممالک کے درمیان جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ اس منصوبے سے چین کو بحر ہند اور خاص طور پر بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی اور چین گوادر بندرگاہ کے ذریعے اس کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: تجارت بڑھانے کیلیے جرمنی سی پیک میں شامل ہونا چاہتا ہے

بھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر جانبدار پالیسی پاکستان کے حق میں جھک جائے گی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا جب کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سی پیک اور اس سے وابستہ افراد کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنےسے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جس سے بھارت بری طرح سے خوفزدہ اور خائف ہے۔
Load Next Story