چین میں مساج پارلر میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک
مساج پارلر کی انتظامیہ کو حراست میں لیکر آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حکام
مساج پارلر کی انتظامیہ کو حراست میں لیکر آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حکام۔ فوٹو : فائل
چین میں مساج پارلر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے مشرقی صوبے شی ژنگ میں پیش آیا جہاں مساج پارلر کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں اور کئی گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو اداروں کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران عمارت سے 8 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا
چینی حکام کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد عمارت میں موجود تھی اور متعدد افراد نےعمارت کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مساج پارلر کی انتظامیہ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔