سی این جی مسئلہ نمٹانے کیلیے حکومت کو منگل تک کی ڈیڈ لائن

مسئلہ حل نہ ہواتوپرامن احتجاج،پھرپارلیمنٹ کے سامنے دھرنادیا جائیگا، غیاث پراچہ

سی این جی ایسوسی ایشن کا پرائس میکنزم کیخلاف عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان۔ فوٹو : فائل

آل پاکستان سی این جی یسوسی ایشن نے حکومت کو سی این جی مسئلہ حل کرنے کیلیے منگل8 جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

جبکہ سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے غیرمنصفانہ میکنزم کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تاریخ کے سب سے بڑے سی این جی بحران میں سیاستدان اور بیورو کریسی براہ راست ملوث ہے جو ذاتی مفادات کے حصول کیلیے 18 کروڑ عوام کو تباہ کر رہے ہیں۔




آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے جمعہ کو دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ 8جنوری تک سی این جی کا مسئلہ منصفانہ طور پر حل نہ کیا گیا تو پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے علاوہ دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور دھرنا دیا جائیگا۔
Load Next Story