جولائی تا دسمبر سیمنٹ کی مقامی فروخت 76 فیصد بڑھ گئی

ایکسپورٹ 5.3 فیصد گرگئی، بھارت کو برآمد بہتر تعلقات کے باوجود توقعات سے 40 فیصد کم


Business Reporter January 05, 2013
گزشتہ ماہ مقامی کھپت11فیصدبڑھی، برآمدات 10.5 فیصد کم رہیں، سیمنٹ مینوفیکچررز فوٹو : فائل

سیمنٹ کی مقامی کھپت دسمبر میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 2.24 ٹن رہی جو گزشتہ کئی برسوں میں دسمبر کی بلند ترین سطح ہے تاہم برآمدات 10.55 فیصد کمی کے ساتھ 0.580 ملین ٹن رہیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ جولائی تا دسمبرکی ششماہی میں مقامی کھپت 7.61 فیصد اضافے سے11.728 ملین ٹن رہی، اس دوران 5.28 فیصد کمی کے ساتھ 4.22 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی۔

4

گزشتہ6 ماہ کے دوران جنوبی علاقے کے کارخانوں کی مقامی فروخت 7.98 فیصد بڑھی تاہم برآمدات 16.34 فیصد کم رہیں، شمالی علاقوں کے کارخانوں کی مقامی فروخت میں 7.52 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 1.31 فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی روابط بہتر ہونے کے باوجود بھارت کو گزشتہ 6 ماہ میں 0.209 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو انڈسٹری کی توقعات سے 40.41 فیصد کم ہے جس کی بڑی وجہ بھارتی نان ٹیرف بندشیں ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں 2.41 ملین ٹن سیمنٹ افغانستان برآمد کی گئی۔

مقبول خبریں