غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید 5 زخمی
اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مصر کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بمباری کی، فلسطینی وزارت صحت
شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا، فلسطینی وزارت صحت۔ فوٹو : فائل
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید
دوسری جانب اسرائیلی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی سرحد کے قریب کوئی فضائی کارروائی نہیں کی جب کہ مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے واقعے سے ایک روز قبل اسرائیلی علاقوں میں راکٹ فائر کئے گئے تھے اور فضائی حملہ اسی کا رد عمل ہوسکتا ہے۔