آئی جی اسلام آباد نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لے لیا
شہریوں كی جان ومال كا تحفظ پولیس كی اولین ذمہ داری ہے جسے ہرصورت ممكن بنایا جائے، آئی جی طارق مسعود
شہریوں كی جان ومال كا تحفظ پولیس كی اولین ذمہ داری ہے جسے ہرصورت ممكن بنایا جائے، آئی جی طارق مسعود، فوٹو؛ فائل
آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے وفاقی دارالحكومت میں اسٹریٹ كرائم كی وارداتوں كا نوٹس لے لیا۔
پولیس ترجمان كے مطابق آئی جی پولیس اسلام آبا دطارق مسعود یاسین نے روزمرہ كرائم جائزہ کے دوران شہر میں مسلح موٹر سائیكل سواروں كی گن پوائنٹ پروارداتوں كا سختی سے نوٹس لے لیتے ہوئے تمام زونل پولیس افسران كوواضح احكامات جاری كیے ہیں كہ وہ اس قسم كی وارداتوں كی روك تھام كے لیے لائحہ عمل تیاركریں۔
ترجمان کے مطابق آئندہ جس علاقے میں اسٹریٹ كرائم كی واردات ہوگی اس سے متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور گشت افسران آئی جی اسلام آباد كو خود آكر وضاحت دیں گے جب کہ متعلقہ پولیس افسران كے خلاف سخت محكمانہ كارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے كہا كہ اسٹریٹ كرائم اور دیگر سامان چھیننے جیسی وارداتوں كے سدباب كے لیے تمام تر ضروری اقدامات كیے جائیں، تمام سینئرپولیس افسران سیف سٹی كیمروں كی مدد سے نگرانی كریں، شہریوں كی جان ومال كا تحفظ پولیس كی اولین ذمہ داری ہے جسے ہرصورت ممكن بنایا جائے۔