پی ایس ایل سے 2 کرکٹرز کی معطلی دیگر پلیئرز کے بھی کان کھڑے ہو گئے
شرجیل خان اور خالدلطیف کے معطل ہونے کے بعد ہوٹل میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
شرجیل خان اور خالدلطیف کے معطل ہونے کے بعد ہوٹل میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ فوٹو فائل
پاکستان سپر لیگ سے 2 کرکٹرزشرجیل خان اور خالدلطیف کے معطل ہونے کے بعد دیگر پلیئرز کے کان کھڑے ہو گئے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو سے 2 کرکٹرز شرجیل خان اور خالدلطیف کے معطل ہونے کے بعد ہوٹل میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، اس سے قبل کھلاڑی لابیز میں گھومتے پھرتے نظر آتے تھے، ارد گرد خاصا ہجوم بھی ہوتا تھا، کرکٹرز کے رشتہ دار، عزیز، دوست اور مداح ساتھ تصویریں بنوانے کے خواہشمند بڑی تعداد میں منتظر نظر آتے تھے، لیکن گزشتہ روز ماحول پر خاصی افسردگی چھائی نظر آئی، یہاں تک کہ کھلاڑیوں نے ناشتے کیلیے ریسٹورنٹ میں آنے سے بھی گریز کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر
یاد رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف بکیز سے روابط کے الزام پر معطل کیے جانے کے بعد پاکستان روانہ کر دیے گئے تھے، دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری رہا، دونوں پلیئرز کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل اور خالد لطیف کے کنٹریکٹ معطل کرنے کا فیصلہ
ٹیم کے کوچ ڈین جونز بھی پریس کانفرنس میں بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے اور میڈیا کے سوالوں کے دوران ہاتھ میں پکڑا ہوا قلم بار بار میز پر مارتے رہے، انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دریافت کیے جانے والے سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی پریس کانفرنس ختم کردی۔