اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کردی
عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ
الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کوروک دے، عدالت : فوٹو : فائل
ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی میڈیا پر تشہیر اور اسے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل ہی بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبدالوحید نے استدعا کی کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس کی تشہیری مہم ہمارے میڈیا پر چلائی جارہی ہے لہذٰا عدالت اس دن کو منانے سے روکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ویلنٹائن ڈے' پر طاہرشاہ کا نیا گانا ریلیز
عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی اور وہاں لال گلاب کی، عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کوروک دے۔
عدالت نے میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تشہری مہم چلانے اور عوامی مقامات پر اس دن کو منانے کے حوالے سے وفاق ، وزارت اطلاعات، چئیرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔