پاکستانی کرکٹرز کو ذمہ دارنہ رویہ اپنانا ہو گا مصباح الحق

کرکٹ میں بدعنوانی کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی کو مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے، مصباح الحق

کرکٹرز کو مزید آگاہی دیتے ہوئے کرپشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا، مصباح الحق : فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ 2 کرکٹرز کی معطلی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد یہ کوشش کی جاتی رہی کہ پاکستان کی کرکٹ اس طرح کی صورتحال سے دوبارہ دوچار نہ ہو لیکن ایک بار پھر پی ایس ایل میں یہی واقعہ رونما ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرجیل اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی


مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرز کی معطلی کے اثرات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جو کچھ ہوا وہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ اور مایوس کن تھا، واقعے کے اثرات سے نکلتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں مزید محتاط رہتے ہوئے کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ توجہ دینی ہوگی، کرکٹرز کو مزید آگاہی دیتے ہوئے کرپشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی کو مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرجیل اور خالد لطیف کے علاوہ کسی کھلاڑی کو معطل نہیں کیا

واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا تھا جب ان کے 2 بیٹسمینوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بک میکرز سے رابطوں کے الزام میں وطن واپس بھیج دیا گیا۔
Load Next Story