خسارے کی دلدل میں پھنسی پی آئی اے کا شاہانہ کارنامہ
وی آئی پی پروٹوکول کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کراچی ایئر پورٹ پر خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بورڈ ممبران اور ان کے اہلخانہ کو ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول دینے کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل
شدید مالی خسارے سے دوچار قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں بورڈ ممبران اور ان کے اہلخانہ کو ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول دینے کی منظوری دی گئی۔ اس مقصد کے لئے ہر شفٹ کا انچارج اور 2 ملازمین خصوصی ڈیوٹی دیں گے جو بورڈ ممبران اور ان کے اہل خانہ کا گاڑی سے سامان جہاز تک پہچانے، سب سے اعلٰی سیٹ کا انتظام کرنے اور وی آئی پی پروٹول دینے کے پابند ہوں گے۔
دوران ڈیوٹی افسران کی خاطر تواضع میں کمی آنے پر ان ملازمین کو سخت کارروائی بھگتنے کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ وی آئی پی پروٹوکول کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔