- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز؛ پاکستان ٹیم کی سپر 6 مرحلہ میں رسائی
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سپر سکس مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پوری ٹیم 39.1 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کیتھرائن برائس نے سب سے زیادہ 15 رنز بنائے، 8 پلیئرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکیں، پاکستان کی جانب سے کپتان ثناء میر سب سے کامیاب بولر رہیں انہوں نے 10 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، نشرہ سندھو نے 3 جبکہ غلام فاطمہ اور جویریہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
پاکستان ٹیم نے 92 رنز کا آسان ہدف 27.1 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان 35 رنز پر ناقابل شکست رہیں، نین عابدی نے 21 اور ناہید خان نے 20 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسری کامیابی کے ساتھ سپرسکس مرحلے میں جگہ بنالی ہے، پاکستان کے علاوہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ اے سے بھارت، سری لنکا اور آئر لینڈ نے سپر 6 مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔