مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افرادہلاک
میٹروول میں ٹرک الٹنے سے نوجوان ہلاک،لیاقت آبادمیںموٹرسائیکل پھسلنے سے2افراد زخمی
میٹروول میں ٹرک الٹنے سے نوجوان ہلاک،لیاقت آبادمیںموٹرسائیکل پھسلنے سے2افراد زخمی۔ فائل فوٹو
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 افراد ہلاک اور8 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن قائد اعظم پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار24 سالہ اعظم خان ولد صابر خان ہلاک جبکہ اس کا بھائی انور خان زخمی ہو گیا۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ، متوفی و مضروب نصیر آباد پپری کے رہائشی تھے جبکہ سائٹ کے علاقے میٹروول خٹک چوک کے قریب تیز رفتار شہزور منی ٹرک کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں30 سالہ کامران ولد خیال اشرف ہلاک جبکہ22 سالہ نثار حسین ،25سالہ زبیر ،21سالہ کاشف علی ، 30 سالہ جمشید اور فیروز زخمی ہوگئے۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے میٹروول سائٹ کے رہائشی اور سبزی فروش ہیں جبکہ سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب موٹر سا ئیکل سلپ ہونے سے28 سالہ شاہد علی اور اس کا بھتیجا 12سالہ محمد سمیع زخمی ہوگئے ۔