- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
ٹرمپ کو ووٹ دینے پر امریکی خاتون نے شوہر کو چھوڑ دیا
کیلیفورنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں دنیا بھر کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں وہیں امریکی شہری کے لیے بھی اس وقت مصیبت بن گئے جب اس کی بیوی نے ٹرمپ کی حمایت کرنے پر شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔
امریکی خاتون نے شادی کے 22 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی اور اسے ووٹ دیا جو اس کے نزدیگ بے وفائی اور بغاوت ہے۔
73 سالہ گائل مِک کارمک نامی خاتون خود کو ’’سوشلسٹ ڈیموکریٹ‘‘ کہتی ہیں اور انہوں نے 22 سال قبل شادی کی تھی۔ ان کے شوہردائیں بازو کے خیالات رکھتے ہیں جنہیں وہ برداشت کرتی رہیں لیکن شوہر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور انہیں ووٹ دینے کے عمل کو انہوں نے ’’بے وفائی اور غداری‘‘ قرار دیتے ہوئے وکیل سے رابطہ کیا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے شوہر سےعلیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہےکہ وہ پہلے بھی شوہر کا ساتھ نبھا کر خود کو دھوکا دیتی رہیں اور اگر وہ ابھی جوان ہوتیں تو انہیں قبول نہ کرتیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے بعد خاتون نے کیلیفورنیا میں شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور واشنگٹن چلی آئیں۔
خاتون نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں لیکن انہوں نے طلاق کا تقاضہ نہیں کیا، وہ اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیاں گزارنا چاہتی ہیں لیکن مسلسل سیاسی گفتگو کرکے اکتا گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔