سندھ میں صنعتی ورکرزکی اجرت میں 1428فیصد اضافہ

حکومت نے کم ازکم اجرت8ہزارکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

حکومت نے کم ازکم اجرت 8 ہزارکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD:
سندھ کے کم ازکم اجرتوں کے بورڈ نے یکم جولائی 2012ء سے صوبے میں کم ازکم اجرت 7 ہزارروپے ماہانہ سے بڑھاکر 8 ہزار روپے کردی ہے ساتھ ہی صوبے کے تمام صنعتی اداروں،کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام کرنے والے ہنرمنداورغیرہنرمند ورکرزکی اجرتوں میں 14.28فیصد اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔جن صنعتوں،کارخانوں کے ورکرزکی تنخواہوں میں14.28فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔


یہ شعبہ وار40صنعتیں ہیں جن میں آٹو ورک شاپ اینڈ گیراج، بیٹری بنانے کے کارخانے، اینٹیں بنانے کے کارخانے،بس باڈی بلڈنگ انڈسٹری،سیمنٹ انڈسٹری ،سرامک انڈسٹری،کاٹن نیٹنگ اینڈ پرینگ انڈسٹری ، کیمیکل اینڈ متفرق کیمیکل انڈسٹری، کنسٹرکشن انڈسٹری ، سائیکل انڈسٹری، بجلی کا سامان تیار کرنے والی صنعتیں ،فلورملنگ انڈسٹریز فوڈ انڈسٹری فرنیچر اینڈ ووڈ فیبریکٹیڈ انڈسٹری، مشین میٹر کارپٹ انڈسٹری، پینٹ اینڈ وارنش انڈسٹری ، پیپر پروڈکٹس انڈسٹری، پرنٹنگ پریس، ریڈی میڈ گارمنٹس انڈسٹری، رائس وسکنگ انڈسٹری، روڈ ٹرانسپورٹ ربر انڈسٹری، سلک اینڈ ریان اسمال یونٹس، اینڈ پاور لومز ،، سوپ انڈسٹری، شوگر انڈسٹری ٹیریز ٹیکسٹائل ٹوبیکو، ٹرانسپورٹ ، ایکوپمنٹ ، بیوریج انڈسٹری ، ہوزری کی صنعتیں لیدر گڈاور فٹ ویئر انڈسٹری آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج ، ڈیری پروڈکٹس شامل ہیں۔
Load Next Story