چیئرمین نیب نے صدرکی اناکیلیے کیس کھولےوکیل شریف فیملی

الیکشن کے سال کیسزنہ کھولنے کااعلان کیاگیاتھا،اکرم شیخ کی عدالت کے باہرگفتگو


INP July 29, 2012
الیکشن کے سال کیسزنہ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، اکرم شیخ کی عدالت کے باہرگفتگو

حدیبیہ پیپرملز ریفرنس میں شریف فیملی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ یہ کیسز ماضی میں بھی سیاسی بنیاد پرقائم ہوئے اوراب بھی مقدمات کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا ہے، وہ ہفتے کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ ان مقدمات کوبارہ سال کے طویل عرصے تک سیاسی انتقام کیلیے استعمال کیا گیا پہلے جنرل مشرف اوراب صدرآصف زرداری نے یہ ریفرنس کھولے ہیں، ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی سیاسی فریق کے انتقام کا حصہ نہ بنے۔ اکرم شیخ نے کہاکہ ہم نے میڈیا سے سنا کہ ریفرنس کی سماعت مقررہے ایک دوملزمان کے نام پرنامکمل نوٹس دیے گئے اس کے باوجود ہم رضاکارانہ طور پرعدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ نیب وفاق پاکستان کا ایک ادارہ ہے یہ مقدمات سیاسی انتقام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہاکہ چیئرمین نیب فصیح بخاری کے اعلان کے باوجود کہ الیکشن کے سال میںکسی کے خلاف کیسز ری اوپن نہیںکیے جائیں گے یہ کیس کھولے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انھوں نے اپنا سر تسلیم خم کیا اپنی نوکری بچانے کے لیے صدرآصف زرداری کی انا کے سامنے لبیک کہا اور شریف برادران کے ریفرنس پر دستخط کردیے۔

مقبول خبریں