درباروں کی کمائی کھانے والوں کا بھی احتساب ہوگا عابد شیر علی

پانامہ پیپرز میں عدالت ہمیں سرخرو کرے گی، عابد شیر علی

پانامہ پیپرز میں عدالت ہمیں سرخرو کرے گی، عابد شیر علی۔ فوٹو : فائل

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ جب آپ قبروں کا ٹرائل کرتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن اب درباروں کی کمائی کھانے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف کیس کا ڈراپ سین ہونے جا رہا ہے کیونکہ کیس میں وزیر اعظم کانام نہیں اور ان کے خلاف ثبوت بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایک زکوٰة چور بیٹھا ہے وہ جواب دے کہ لوگوں کا پیسہ کہاں جاتا ہے، اس کے ساتھ بینکوں کا نادہندہ بھی ہے، جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو الزامات شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس میں بھی عدالت ہمیں سرخرو کرے گی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تو قبروں کی کمائی کھانے والے ہیں، ہاتھ کسی پہ بھی اٹھ سکتا ہے گریبان کسی کا بھی پکڑا جا سکتا ہے۔ جب آپ قبروں کا ٹرائل کرتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے تاہم درباروں کی کمائی کھانے والوں کا بھی احتساب ہوگا، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بھی بے نامیاں ہیں اور ان کے نام پر ہزاروں کنال کی بے نام زمین ہے۔
Load Next Story