لاہور ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافے کے لئے حکومت پنجاب کو الٹی میٹم
سی این جی فراہم نہ کی گئی تو وہ ایک دو روز میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایے میں 7 روپے تک اضافہ کردیں گے, ٹرانسپورٹرز
ٹرانسپورٹرز کرایوں میں 7 روپے کا اضافہ کردیتے ہیں تو پھر اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس
سی این جی کی بندش اور گاڑیاں ڈیزل اور پٹرول پر چلانے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب کو الٹی میٹم دے دیا۔
ٹرانسپورٹروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فوری سی این جی فراہمی کی جائے، اگر سی این جی فراہم نہ کی گئی تو وہ ایک دو روز میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایے میں 7 روپے تک اضافہ کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اضافے کی منظوری نہ دی تو کل سے ہونے والی سی این جی کے احتجاج اور ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔
ٹرانسپورٹرز اگر 7 روپے کا کرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں تو بھر اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو جائے گا جب کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرزکو مذاکرات کے لئے طلب کرلیا ہے اور ان مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کرایوں میں اضافہ کیا جاتا ہے یا ٹرانسپورٹرز کوسی این جی فراہم کی جاتی ہے۔