آل راؤنڈرمیں محمد حفیظ اوربولرز میں سعید اجمل پہلی پوزیشن پربراجمان

سعیداجمل نے 801 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی اسی طرح محمد حفیظ 753 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قائم ہیں

محمد حفیظ نے 15 پوائنٹس لےکر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا دوسری جانب بولنگ میں سعیداجمل نے 801 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی، فوٹو:فائل

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آل راؤنڈرز کی کٹیگری میں محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ بولنگ میں سعید اجمل کا پہلی اور محمد حفیظ کا دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔



آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں محمد حفیظ نے 15 پوائنٹس لےکر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا، شین واٹسن تیسرے، اینجلو میتھیوز چوتھے جب کہ شاہد خان آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔


دوسری جانب بولنگ میں سعیداجمل نے 801 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی، اسی طرح محمد حفیظ 753 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قائم ہیں، ابتدائی 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے پہلی اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈیویلئرز نے دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑی دھونی چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستانی کھلاڑی عمراکمل تیرہویں پوزیشن سے نمبرسولہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story