نبیل گبول ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے ملاقات میں نبیل گبول نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے ملاقات میں نبیل گبول نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، فوٹو؛ فائل
پیپلزپارٹی سے ایم کیوایم میں جانے والے اور پھر ایم کیوایم کو بھی خیرباد کہنے والے نبیل گبول ایک بار پھر پی پی پی کے ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیرمین آصف زرداری سے نبیل گبول نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آصف زرداری اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نبیل گبول قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کی رکنیت سے مستعفی
واضح رہے کہ نبیل گبول نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑ دی تھی۔