فلم ’’ریس ٹو‘‘ کو25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا
فلم میں انیل کپور، دیپکا پڈوکون ، جان ابراہم اور جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں۔
فلم میں انیل کپور، دیپکا پڈوکون ، جان ابراہم اور جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں۔ فوٹو: پبلیسٹی
تھرل سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی فلم ''ریس ٹو'' 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
2008 کی ہٹ فلم ریس کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا دوسراحصہ ''ریس ٹو'' ریلیز کےلئے تیار ہے، فلم میں ایک بار پھر سیف علی خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم چھوٹے نواب کو بھی 100 کروڑ کی دوڑ میں آخرکار شامل کر ہی دے گی، فلم میں انیل کپور، دیپکا پڈوکون ، جان ابراہم اور جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں۔
فلم کے ہدایت کار عباس مستان ہیں جب کہ فلم کے گانے اپنی ریلیز سے قبل ہی بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔