وفاقی وزیرنے فکسنگ معاملہ معمولی قرار دیدیا،بڑی سزا نہ دینے کی سفارش

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 24 فروری 2017
2گیندیں روکنےسےکون سی انسانیت کی توہین ہوگئی ان سےمعمولی غلطی ہوئی ہےبڑی سزانہ دی جائے،ریاض حسین پیرزادہ ۔  فوٹو فائل

2گیندیں روکنےسےکون سی انسانیت کی توہین ہوگئی ان سےمعمولی غلطی ہوئی ہےبڑی سزانہ دی جائے،ریاض حسین پیرزادہ ۔ فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر نے فکسنگ معاملہ معمولی قراردیتے ہوئے کھلاڑیوں کو بڑی سزا نہ دینے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے فکسنگ معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے پلیئرز کو بڑی سزا نہ دینے کی سفارش کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل اور خالد کا ریکارڈ کیا گیا بیان پہلے سے مختلف ہے

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے 2 گیندیں روکنے سے کون سی انسانیت کی توہین ہوگئی، ان سے معمولی غلطی ہوئی ہے لہذا بڑی سزا نہ دی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں ایک اور گرفتاری

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ جن 2کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے ان سے بے شک باز پرس کی جائے تاہم حوصلہ شکنی نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔