وزیراعلیٰ سندھ نے 22 سال میں بننے والے ملیر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کردیا
والد کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بیٹے نے اسپتال کا افتتاح کیا
والد کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بیٹے نے اسپتال کا افتتاح کیا، فوٹو؛ اے پی پی
SARA JEVO:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے والد مرحوم عبداللہ شاہ نے 22 سال پہلے ملیرہیلتھ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس کا مراد علی شاہ نے افتتاح کردیا۔
سندھ کےمرحوم وزیراعلیٰ عبداللہ شاہ نے ملیر میں اربن ہیلتھ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن سندھ حکومت کو اس صحت مرکز کو فعال کرنے کے لیے پورے 22 سال کا عرصہ لگا جس کے بعد مراد علی شاہ ہیلتھ سینٹرکا افتتاح کرنے آئے تو کورنگی اور ملیر کے ضلع کونسل ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا۔
پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے ہیلتھ سینٹر کی تعمیر میں تاخیر کا ملبہ پچھلی حکومتوں باالخصوص ایم کیوایم پرڈال دیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ملیرمیں برنس سینٹر اور میمن گوٹھ میں گورنمنٹ اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔