حافظ آباد میں پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
گاڑی سے جدید قسم کے 32 ہتھیار، سیکڑوں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں، پولیس
ملزم کی گاڑی سے جدید قسم کے 32 ہتھیار، سینکڑوں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
پولیس نے جلالپور بھٹیاں کے قریب تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل جلال پور بھٹیاں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی، تلاشی کے دوران قبائلی علاقے سے آنے والی ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر شہید
ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں مختلف اقسام کے 32 جدید ترین ہتھیار اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں، گرفتار کیے گئے شخص کا نام کلیم اللہ ہے اور اس کا تعلق حافظ آباد ہی کے ایک گاؤں چک چٹھہ سے ہے، کلیم اللہ قبائلی علاقے سے غیر قانونی طور پر اسلحہ لاکر پنجاب کے مختلف علاقوں میں فراہم کرتا تھا۔