- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ایپس کی فہرست جاری کردی
کیلیفورنیا: اس ہفتے گوگل پلے کا پلیٹ فارم پانچ سال کا ہوجائے گا اور اب اس عرصے میں گوگل پلے کی مقبولیت بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ 190 ممالک میں اس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یوں اسے کئی برس تک مقبول ترین ایپ قرار دیا گیا ہے۔
گوگل ایپ کی مدد سے دنیا میں ایپس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں ایپس، گیمز، فلمیں، کتابیں اور گانے موجود ہیں اور ہر لمحے دنیا بھر کے لوگ یہاں سے اپنے کام کی ایپس اور سافٹ ویئرز ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں۔
https://twitter.com/GooglePlay/status/838807767183994880
گوگل پلے کے نائب صدر سمیر سماٹ نے بتایا کہ 6 مارچ 2012 کو ہم نے دنیا پر ڈجیٹل دروازے کھولے اور پلے اسٹور کو ون اسٹاپ شاپ بنایا جہاں گیمز سے لے کر کتابیں تک آپ کے گھر اور لیپ ٹاپ کے لیے موجود ہیں خواہ آپ آن لائن ہوں یا آف لائن۔
اپنی پانچویں سالگرہ پر پلے اسٹور نے اپنے 5 مشہور ترین ایپس، گانے، گیمز، البم اور فلموں کی فہرست امریکی عوام کے لیے جاری کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی مشہور ترین 5 ایپس میں سے 3 فیس بک کمپنی کی ہیں جن میں خود فیس بک، اس کا میسنجر اور انسٹاگرام شامل ہیں جب کہ فہرست کچھ اس طرح سے ہے۔
1: فیس بک
2: فیس بک میسنجر
3: پینڈورا ریڈیو
4: انسٹا گرام
5: اسنیپ چیٹ
گیمز میں کینڈی کرش ساگا سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا گیم ہے جب کہ بقیہ مقبول گیم کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔
1: کینڈی کرش ساگا
2: سب وے سرفرز
3: ٹیمپل رن ٹو
4: ڈسپکبل می
5: کلیش آف کلینس
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔