خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا مزید11 بچے جاں بحق

شکارپور میں خسرہ سے 2 سگی بہنوں سمیت مزید6 ، حیدرآباد اور جام شورو میں 5بچے چل بسے

شکارپور میں خسرہ سے 2 سگی بہنوں سمیت مزید6 ، حیدرآباد اور جام شورو میں 5بچے چل بسے فوٹو: ایکسپریس نیوز

ملک بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔

سندھ میں مزید11 بچے جاں بحق ہو گئے ۔شکارپور میں خسرہ سے 2 سگی بہنوں سمیت مزید6 جبکہ خیرپور میں 24 گھنٹے کے دوران7بچے جاں بحق ہو گئے ۔ شکارپور میں اب تک خسرے سے جاں بحق ہونے والوںکی تعداد29ہو گئی ۔ خیرپور میں 2 ماہ کے دوران 40 بچے خسرے سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ حیدرآباد اور جامشورو میں خسرہ کی بیماری سے مزید5 معصوم بچے چل بسے۔




ضلع جامشورو میں گزشتہ 10روز کے دوران خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے تاہم اب تک خسرہ کے تدارک کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔ نارا کے ریگستانی علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں ۔ سینکڑوں بچے خسرے کی ویکسین سے محروم ہیں ۔
Load Next Story