عسکری پمپ پر دھماکا وقوعہ سے 2 موبائل فون 3سمیں برآمد

کار سیلیکٹ شاپ پر رکی تو نامعلوم شخص نے عقبی حصے میں کچھ جوڑنے کی کوشش کی اچانک دھماکا ہوگیا


Staff Reporter January 11, 2013
کار سیلیکٹ شاپ پر رکی تو نامعلوم شخص نے عقبی حصے میں کچھ جوڑنے کی کوشش کی اچانک دھماکا ہوگیا فوٹو : فائل

عسکری پٹرول پمپ بم دھماکے کے جائے وقوع سے 2 موبائل فون ،ایک موبائل سم مع جیکٹ سمیت3 سمز برآمد کر لی گئی ہیں۔

جبکہ تباہ شدہ کار سے روز مرہ استعمال میں آنے والی کھانے پینے والی اشیا بھی برآمد ہوئی، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلشن جمال راشد منہاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر کیے جانے والے بم دھماکے کے بعد متعلقہ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن جمعرات کو بند رہا جبکہ دھماکے کے دوسرے روز جمعرات کی صبح بھی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے، ذرائع کے مطابق عسکری پٹرول پمپ پرکار میں دھماکا 12بج کر 40 منٹ کے قریب ہوا ہے اور کار میں ایک ہی شخص سوار تھا جو دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

13

انھوں نے بتایاکہ دھماکے میں تباہ ہونے والی کار جوہر موڑ کی جانب سے پیٹرول پمپ پہنچی تھی اور پٹرول پمپ پر پہنچنے کے بعد کار چند سیکنڈ کے لیے رکی اور اس کے بعد کار سیلیکٹ شاپ کی جنوبی دیوار کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور کار میں سوار نامعلوم شخص کار کے عقبی حصے میں گیا اور ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کے تار جوڑ رہا تھا کہ اس شخص سے غلطی ہوئی جس کی وجہ سے دھماکا ہوا،ذرائع کے مطابق بم دھماکے کی تحقیقات کرنے والے پولیس اور خفیہ اداروں کو تباہ شدہ کار اور جائے وقوع سے2 موبائل فون ، ایک موبائل سم مع جیکٹ سمیت 3 سمز ملی ہیں جبکہ تباہ شدہ کار سے کھانے پینے کی اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔