وینا ملک مشروط طور پر شوہر کو معاف کرنے کو تیار

اگرمولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ داری لیتے ہیں تو میں انہیں معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں،اداکارہ

وینا ملک اور اسد خٹک کی دسمبر 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں فوٹو:فائل

MULTAN:
متنازعہ حرکتوں سے شہرت پانے والی اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد خٹک کی غلطیاں معاف کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ساتھ رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا جس کی وجہ سے تلخیاں بڑھیں، جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے وہ کبھی اسے توڑنا نہیں چاہے گی، اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان کے ساتھ اب نہیں رہا جاسکتا اور اب کبھی صلح نہیں کروں گی۔


معروف مبلغ مولانا طارق جمیل بھی پروگرام کا حصہ تھے جن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ داری لیتے ہیں تو میں انہیں معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔

دوسری جانب وینا ملک کے وکیل علی محمد کا کہنا ہے کہ وینا اور اسد خٹک کے درمیان صلح اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک وینا کیس واپس نہ لے لیں، اور کیس واپس لینے کی صورت میں میاں بیوی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں جب کہ قواعد کے مطابق عدالت نے یہ کیس متعلقہ یونین کونسل میں بھیج دیا ہے جس کے بعد یونین کونسل سے اسد خٹک کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے جائیں گے، اگر اس دوران دونوں کے درمیان صلح نہ ہوئی تو حتمی طور پر خلع تصور کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی دسمبر 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
Load Next Story