عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو ’’پھٹیچر‘‘ کہنے کی وضاحت پیش کردی
لفظ ’’پھٹیچر‘‘ کو سیاسی رنگ دے کر میڈیا پر اچھالاگیا،چیرمین تحریک انصاف عمران خان
شریف برادران نے اپنی تصویریں دکھانے کے لئے 25 سے 30 ارب روپے ضائع کردیئے، عمران خان فوٹو: فائل
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک غیر رسمی جملے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا تھا اور اسے سیاسی رنگ دے کر میڈیا پر اچھالا گیا۔
اٹک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک غیر رسمی جملے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا تھا اور اسے سیاسی رنگ دے کر میڈیا پر اچھالا گیا جب کہ (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے جو زبان استعمال کی اسے فوری طورپر دبا دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک بھی جھوٹ ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کرپشن کی جب نیب سے پوچھا تو انہوں نے کہا ہم نے کسی کو کوئی خط نہیں لکھا اس کا مطلب ہے کہ یہ حکومتی وزرا کی شرارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران عوام کے پیسے کو بے دردی سے بہا رہے ہیں قوم کے پیسوں سے اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے صرف 25 سے 30 ارب روپے دونوں بھائیوں کی تصویریں دکھانے پر ضائع کردیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے اسد قیصر کیخلاف کرپشن الزامات تحقیقات کی اجازت مانگ لی
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا کے بعد اب پنجاب میں بھی شجرکاری کرنے جا رہے ہیں، ابتدائی طور پر 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ ہم نے خیبرپختون خوا میں ایک ارب درخت لگانے کا عزم کررکھا ہے جو 2017 کے آخر میں پورا ہوجائے گا، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہماری شجر کاری مہم میں لگائے گئے 85 فیصد درخت کامیابی سے اُگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں بھی پانی کم ہورہا ہے جب کہ تیزی کے ساتھ درختوں کی کٹائی بھی جاری ہے اگر اگر کچھ نہ کیا گیا تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔