عمران خان کی ناکامی کی وجہ منفی سیاست جھوٹ اور حسد ہے مریم اورنگزیب

عمران خان نے ساڑھے 3 سال کے عرصے میں 25 سے 26 بلین جھوٹ بولے اور سیکڑوں یو ٹرن لئے، مریم اورنگزیب

عمران خان کو جہاں جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے وہ الزام تراشی شروع کردیتے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 3 سال میں اربوں بار جھوٹ بولے اور سیکڑوں یو ٹرن لئے ان کی ناکامی کا سبب ہی جھوٹ، حسد اور منفی سیاست ہے۔

اسلام آباد میں (ن) لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں 25 سے 26 بلین جھوٹ بولے اور سیکڑوں یو ٹرن لئے جب کہ انہیں دوسروں پر الزامات لگاتے ہوئے شرم نہیں آتی، انہیں جہاں جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے وہ الزام تراشی شروع کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناکامی کی وجہ ہی ان کی جھوٹ بولنے کی عادت، منفی سیاست اور حسد ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو ''پھٹیچر'' کہنے کی وضاحت پیش کردی


وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان نے اب خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف کرپشن کے حوالے سے نیب کو خظ لکھنے کا الزام بھی ہم پر لگا دیا ہے، میں انہیں بتا دینا چاہتی ہوں کہ نیب کو خط آپ کے صوبے کی عوام لکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں پر جب کرپشن کے الزامات لگتے ہیں تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں اب وہ روئیں مت اور نیب کو اپنی کرپشن کا جواب دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں عمران خان سے اور تو کچھ نہیں ہوا اب درخت لگانا شروع کردیئے ہیں، شکر ہے کہ انہوں نے 3 سال میں ایک درخت تو لگایا اگر وہ یہ درخت بھی نہ لگاتے تو آئندہ عام انتخابات میں عوام کے سامنے کیا منہ لے کر جاتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں
Load Next Story