فلمی دنیا میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی ایشوریہ رائے

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں.

فلم انڈسٹری کے لوگوں سے رابطے میں ہوں اور جب کوئی فلم مل جائے گی تو خود میڈیا کو بتا دوں گی، ایشوریہ۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔



ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائےکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فلموں کی ریلیز کی تاریخیں بھی طے نہیں ہوتیں، سابق حسینہ عالم نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے لوگوں سے رابطے میں ہیں اور جب کوئی فلم مل جائے گی تو وہ خود میڈیا کو بتا دیں گی۔


واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئیں، 2010 میں انہوں نے آخری مرتبہ فلم ''گزارش'' میں کام کیا تھا، جس کے ہیرو ریتک روشن تھے۔

Load Next Story