پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام پہلے مسلمان کمانڈر انچیف اصغر خان سے منسوب

پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور رٹائرڈ و حاضر سروس سینئر افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فوٹو : فائلپی اے ایف اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس نے پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کانام پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان کمانڈر انچیف ایئرمارشل (ر)اصغر خان سے منسوب کردیا گیا ہے۔


جمعرات کے روز پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایئرمارشل (ر) اصغر خان مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور رٹائرڈ و حاضر سروس سینئر افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پی اے ایف اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس نے پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب میں ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے شاندار کیریئر پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ بعدازاں ایئرچیف نے اپنے خطاب میں اصغر خان کی دور اندیش قیادت اور پاک فضائیہ کی اپ گریڈیشن کیلیے شاندار خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story